ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم خریداری کا ای پروکیورمنٹ سسٹم فیل، پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

حکومت نے ای پروکیورمنٹ سسٹم سے گندم کی خریداری سے ایک مرتبہ استثنیٰ دے دیا

گندم خریداری کا ای پروکیورمنٹ سسٹم فیل، پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری کے لیے استعمال ہونے والے ای پروکیورمنٹ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث حکومت نے نجی کمپنیوں کو ابتدائی منظوری نامے جاری کرنے کے معاملے پر ایک مرتبہ خصوصی استثنیٰ دے دیا۔

دستاویزات کے مطابق گندم پالیسی 2026 کے تحت پنجاب حکومت نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم سرکاری ای پروکیورمنٹ سسٹم متعدد کامیاب کمپنیوں کو منظوری نامے جاری نہ کرسکا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم کی تکنیکی خرابی کے باعث منتخب نجی کمپنیوں کو ابتدائی منظوری نامے سرکاری خطوط اور ای میلز کے ذریعے جاری کیے گئے۔ بعد ازاں حکومت نے ان ابتدائی منظوری ناموں کو باضابطہ انتظامی تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دستاویزات کے مطابق بولیوں کی وصولی اور کامیاب کمپنیوں کے انتخاب سمیت خریداری کے تمام مراحل ای پروکیورمنٹ سسٹم پر مکمل کیے گئے تھے، تاہم منظوری نامے جاری کرنے کے مرحلے میں تکنیکی رکاوٹ سامنے آئی۔

پیپرا نے بھی سسٹم کی تکنیکی محدودیت کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت کو ایک مرتبہ استثنیٰ دینے کی سفارش کی۔ حکومت نے پہلے سے جاری اور باقی ماندہ ابتدائی منظوری ناموں کے لیے خصوصی استثنیٰ کی منظوری دے دی۔

حکومتی فیصلے کے بعد تکنیکی خرابی کے باعث روکے گئے منظوری ناموں کے اجرا کا عمل مکمل کیا جاسکے گا، جبکہ گندم خریداری کا مقررہ 30 لاکھ میٹرک ٹن ہدف بھی برقرار رہے گا۔