پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی میں نئے دور کا آغاز، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ’’میگنیفیسنٹ پنجاب‘‘
سٹی 42: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ورلڈ ٹورازم ڈے پر پنجاب کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، سیاحت صرف سیر نہیں بلکہ معیشت، روزگار اور امن کا ذریعہ ہے، لاہور سے چولستان اور فورٹ منرو تک پنجاب سیاحوں کے لیے جنت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیاحتی مقامات پر سہولیات کا جال بچھا رہے ہیں، پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی میں نئے دور کا آغازہوا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ’’میگنیفیسنٹ پنجاب‘‘ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی پہلی آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پہلی دفعہ 170 ترجیحی ورثہ سائٹس کی میپنگ مکمل کی گئی،ٹیکسلا، روہتاس قلعہ، ہڑپہ، ہرن مینار، ڈیراور اور چولستان کے قلعوں پر سائنسی بنیادوں پر کام جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت راولپنڈی کی والڈ سٹی، لاہور ریلوے اسٹیشن، ہڑپہ میوزیم اور تاریخی عمارتوں کی بحالی شامل ہے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت ٹیکسلا کو عالمی ورثے کے طور پر مربوط خطے کی صورت میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔ہڑپہ میں انٹیگریٹڈ آرکیالوجیکل پارک، ہیریٹیج گیٹ وے، لیونگ ہسٹری ولیج اور ڈیسیفرمنٹ سینٹر بنایا جائے گا۔چولستان کے سات بڑے قلعوں ڈیراور، دین گڑھ، موج گڑھ، مروٹ، پھلارا، میر گڑھ اور جام گڑھ کی بحالی کا منصوبہ کے تحت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب ٹورازم پالیسی کا ڈرافٹ مکمل، ’’میگنیفیسنٹ پنجاب‘‘ وژن پر عملدرآمد جاری ہےْ۔
سینئر صوبائی وزیر پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ٹورازم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،چھاوڑہ ہلز گلیمپنگ پوڈز، تونسہ بیراج، کوٹ ادو، پتریاٹہ ہلز اور چرہان مری ریزورٹس کی بحالی مکمل،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت کلر کہار اور دھرابی میں فلوٹنگ جیٹیز اور واٹر اسپورٹس کی سہولیات فراہم کی گئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سیاحتی قوانین میں ترمیم، رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا نظام بہتر کیا گیا،پنجاب میں تین نئے میوزیم ملتان، ہڑپہ اور سیالکوٹ میں قائم کیے جا رہے ہیں،جام گڑھ، میر گڑھ، کامران بارہ دری، جین مندر اور ٹومڑی مندر کی بحالی کا کام جاری ہے،پنجاب کے تین مقامات یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل، ہرن مینار اور ہڑپہ بھی شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات، پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی فعال، بورڈ تشکیل دے دیا گیا،چھانگا مانگا اور بانسرہ گلی مری میں بائیو ڈائیورسٹی پارکس کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا،لاہور زو اور سفاری زو کے ماسٹر پلان کے تحت ایکویریم، ایویری اور تھیم پارک مکمل کیے گئے،لاہور میں ’’لہر‘‘ منصوبے کے تحت تاریخی مقامات کی بحالی کا منصوبہ سیاحت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت بانسرہ گلی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ زولوجیکل پارک قائم کیا گیا،176 اہلکاروں پر مشتمل پنجاب ٹورازم فورس سیاحتی مقامات پر تعینات ،112 اہلکاروں پر مشتمل ہیریٹیج فورس قائم، ماسٹر کاریگروں کو بھی شامل کیا گیا۔ڈیجیٹل اور اسمارٹ ٹورازم کے تحت 172 سیاحتی مقامات کی GIS میپنگ اور جیو ٹیگنگ مکمل کی،’’میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم‘‘ ایپ فعال، AR اور VR کے ذریعے ورثہ دیکھنے کی سہولت،ایڈونچر اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دھرابی جھیل واٹر اسپورٹس، چھاوڑہ ہلز ایڈونچر اور کوٹلی ستیاں چیئر لفٹ کے منصوبے،ٹورازم میں PPP ماڈل متعارف، چار بڑے منصوبے پیش کیے گئے: ورثہ ولیج، ٹائم ٹریول پارک، ٹورسٹ ریذیڈنسی اور دھوک تلیاں ایڈونچر پارک
انہوں نے کہا ’’میگنیفیسنٹ پنجاب انٹرن شپ‘‘ کے تحت فیز ون میں 1000 انٹرنز مکمل، فیز ٹو میں 4000 نوجوانوں کو تربیت دی گئی،یوتھ ٹورسٹ گائیڈز پروگرام کے تحت 1000 نوجوانوں کو ٹورازم ورک فورس میں شامل کیا جا رہا ہے،محفوظ، صاف اور سہولتوں سے آراستہ پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مشن ہے، ٹورازم کے فروغ سے مقامی کمیونٹیز کو روزگار اور خواتین کو بااختیار بنائیں گے، سموگ فری اور گرین پنجاب ہی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کے تمام تاریخی اور مذہبی مقامات کو عالمی معیار پر لایا جا رہا ہے۔