ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا قدم،شہر کی 80 ہزار سواریوں پر QR پینک بٹن نصب

لاہور میں 80 ہزار رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر QR پینک بٹن نصب، آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا قدم،شہر کی 80 ہزار سواریوں پر QR پینک بٹن نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر لاہور میں رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر QR پینک بٹن نصب کرنے کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق اب تک 80 ہزار رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر QR پینک بٹن چسپاں کیے جاچکے ہیں، جبکہ شہر کے 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں یہ سہولت فراہم کررہی ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دائرے میں لانے اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر QR پینک بٹن لازم قرار دیا گیا ہے۔ خواتین ہراسانی یا کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں QR پینک کوڈ کے ذریعے فوری مدد کے لیے رابطہ کرسکیں گی۔

QR پینک بٹن کی تنصیب کے لیے ہر ٹریفک سیکٹر میں ٹیم موجود ہے جبکہ رکشوں کے لیے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ مختلف رکشہ یونینز کے مطالبے پر 4 نئے لائسنس سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور جدید سکیورٹی فیچرز کے فروغ کو یقینی بنایا جارہا ہے، جبکہ سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز اختیار نہ کرنے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔