ویب ڈیسک:پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔
پاکستان نے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کے خلاف کامیابی حاصل کی، جبکہ مصر اور یمن کے ساتھ مقابلے برابر رہے۔ قومی ٹیم کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان نے اپنی پوزیشن میں 29 درجے بہتری بھی حاصل کی۔