سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 476 روپے فی کلو مقرر ہوگیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 314 روپے جبکہ پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر میں برائلر گوشت کی فروخت میں اوور چارجنگ کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔ دکاندار سرکاری نرخ کے برعکس گوشت فروخت کر رہے ہیں، جبکہ بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر برائلر گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کا سرکاری نرخ 262 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 740 روپے مقرر کیا گیا ہے۔