عابد چودھری: لاکھوں روپے مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق واردات کا مبینہ ماسٹر مائنڈ متاثرہ شخص کا بھانجا نکلا۔
اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریحان کو شمع کے علاقے سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص اہل خانہ کے ہمراہ رشتے دار کے گھر گئے ہوئے تھے، جس دوران ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا منصوبہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق گھر میں اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔