ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامپورہ میں قاتل ڈور کا وار: شہری زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار

اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی، پتنگ بازی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اسلامپورہ میں قاتل ڈور کا وار: شہری زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: اسلامپورہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ شہری زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق سگیاں کا رہائشی غلام مصطفیٰ گھر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر اسلامپورہ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق اسلامپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث 2 ملزمان چاند اور عثمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی شہری کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور کائیٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔