وقاص احمد:مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو کینال روڈ سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مارکیٹوں اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔