ملک اشرف : بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دےکررقم ہتھیانے کاالزام،ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سرفراز ورک کیخلاف دائر تین سال پرانی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سائل محمد یاسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے 2023 میں ڈائریکٹر ایف آئی اےمحمدسرفراز ورک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔درخواستگزار کا مؤقف تھا کہ عدالت کی جانب سے زیرِ التوادرخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے رجوع کیا گیا۔
سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے اور متعلقہ حکام کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوچکا ہے، اس لیے توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے لاء افسر کی رپورٹ کی روشنی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سرفراز ورک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔