ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت

اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکرارشد: اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخوں میں سرکاری قیمت اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان نمایاں فرق برقرار ہے، ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔

سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 258 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں صارفین سے 400 سے 450 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری نرخ کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافے کے باعث شہریوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایل پی جی کی فروخت سرکاری نرخ کے مطابق یقینی بنائی جائے اور مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔