ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبرپختونخوا میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔

احسانی، جو تاجک نسل سے تھا، سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔

واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری ہے، سکیورٹی فورسز داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔