ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محنت کشوں کے بچوں کی حفاظت کیلئے سکول ٹرانسپورٹ میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

محنت کشوں کے بچوں کی حفاظت کیلئے سکول ٹرانسپورٹ میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی حکومت نے محنت کشوں کے بچوں کو سکول آنے جانے کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔

ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں زیرتعلیم 50 ہزار سے زائد محنت کشوں کے بچوں کی اسکول ٹرانسپورٹ میں کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 73 اسکولوں کی بسوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 300 کے قریب بسوں میں نگرانی کے آلات لگائے جائیں گے۔

کیمروں کی مدد سے بسوں میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور اسٹاف کے رویے پر بھی نظر رکھی جائے گی تاکہ بچوں کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک نہ ہو۔

صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب نے کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر تک محفوظ سفر کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔