ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اور کتنا وقت درکار ہے؟ ‘‘محسن نقوی نےآئی سی سی پر سوال اٹھا دیا

’’اور کتنا وقت درکار ہے؟ ‘‘محسن نقوی نےآئی سی سی پر سوال اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہونے والی سماعت کا فیصلہ تاحال جاری نہ کیے جانے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سماعت کو دو روز گزر چکے ہیں  تاہم آئی سی سی نے اب تک باضابطہ طور پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا، جب کہ صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

آئی سی سی کی طرف سے باضابطہ اعلان نہ کیے جانے پر چیئرمین پی سی بی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ "آپ کو اپنا توازن قائم رکھنے کی وجوہات بیان کرنے میں اور کتنا وقت درکار ہے؟"
محسن نقوی کے اس ردعمل کو کرکٹ حلقوں میں سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے کیونکہ ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹ کے دوران فیصلوں میں تاخیر کو غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ میچ میں حارث رؤف نے بھارتی بیٹر کو 0-6 کا اشارہ کیا تھا، جس پر بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو شکایت کی تھی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری کے بعد بندوق کا اشارہ کر کے جشن منایا تھا جو آئی سی سی قوانین کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا گیا۔