عیدمیلاد النبی ﷺ پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 عیدمیلاد النبی ﷺ پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات ملک کے بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔بالائی خیبر پختونخوا،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی  بھی توقع ہے ۔ملک کے  دیگر  میدانی علاقوں میں موسم خشک  جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ  کے روز  اسلام آباد میں آندھی تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا میں چترال،  دیر،سوات،  کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،  کوہاٹ،میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی ،نوشہرہ، ہری پور، کرم،وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بالائی علاقوں میں  بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم  ،میانوالی، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  سے بارش کی توقع ہے ۔جھنگ،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور  اور شیخوپورہ میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  سے بارش کی توقع ہے ۔چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی  امکان ہے۔ لیہ،بھکر، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں  آندھی کے گرج چمک کے ساتھ  بارش   ہو سکتی ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ژوب،  موسیٰ خیل ،بارکھان  اور کوئٹہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور  خشک  رہے گا ۔  گلگت بلتستان اور کشمیر    میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔