ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب آب پاک اتھارٹی کا کون نیا چیئرمین منتخب ہوا

پنجاب آب پاک اتھارٹی کا کون نیا چیئرمین منتخب ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)پنجاب آب پاک اتھارٹی کے لئے ڈاکٹر شکیل خان چیئرمین منتخب کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ گورننگ باڈی کے ممبران نے ڈاکٹر شکیل کو متفقہ طور پر نامزد کیا۔ بین الاقوامی تجربہ یافتہ ڈاکٹر شکیل خان دنیا کے 18 سے زیادہ ممالک میں پانی کے منصوبوں کے پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر شکیل خان ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اے آئی آئی بی کے ساتھ 24 سالوں سے زائد تک منسلک رہے ہیں ۔ ڈاکٹر شکیل خان پی ایچ ڈی سول انجینئر ہیں جو کولوراڈو اسٹیٹس یونیورسٹی ، امریکہ سے آنرز کے ساتھ فارغ التحصیل ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں صاف پانی کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا، پانی کی ٹیسٹنگ کے لئے 346 نمونے لیے گئے،تمام نمونے صاف پانی کے معیار پر پورا نہ اترے،ان میں ٹیوب ویلز اور واٹرفلٹریشن کے نمونے بھی شامل ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی کے لئے چینی کمپنی کی تجاویز پر حکومتی اعتراضات لگادیے گئے تھے۔

 چینی کمپنی نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے بیس علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئےمنصوبہ بنایا گیا تھا جس کے لئےتجاویز حکومت پنجاب کو ارسال کیں گئیں۔حکومت پنجاب نے اس منصوبے پر اعتراضات اٹھائے جس میں اب پنجاب حکومت نے چینی کمپنی کو شہر بھر کا پلان بنانے کی ہدایات کردی ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer