ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" کوئی بھی ادارہ یا فرد قانون سے بالا تر نہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت کوئی عام حکومت نہیں، اصلاحات کرنے آئے ہیں وقت اور حوصلہ دونوں درکار ہیں۔

الحمراء میں معلومات تک رسائی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے جو اقوام متحدہ میں خطاب کیا وہ پاکستان میں بسنے والے بائیس کروڑ عوام کیساتھ ساتھ کشمیریوں کے جذبات کی بھی عکاسی تھا۔ بولے مسئلہ کشمیر میں ہم صرف فریق نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہاکہ کوئی بھی ادارہ یا فرد قانون سے بالا تر نہیں، جو بھی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آیا وہ لوگوں کو جوابدہ ہے، اگر کوئی ادارہ معلومات پر پردہ ڈالنا چاہے تو اس کا مطلب وہاں کوئی خرابی ہے، جسے چھپایا جا رہا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے گزشتہ حکومتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، بولےعمران خان نے دورہ امریکہ کے مختصر وقت میں ستر میٹنگز کیں جبکہ گذشتہ ادوار میں یہ تفریحی دورے ہوا کرتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer