تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ جات کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

 تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ جات کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب فنی تعلیمی بورڈ نے مختلف ڈپلومہ جات کے امتحان کا شیڈول جاری کردیا،امتحانات کا آغاز 20 دسمبر سےہوگا۔


شیڈول کے مطابق ڈپلومہ ان کامرس ، ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن ، ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن ، میٹرک ٹیک ، میٹک ووکیشنل ، ڈپلومہ ان انفرمیشن ٹیکنالوجی، اپلائیڈکنٹرول آٹومیشن کے امتحان کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔ مذکورہ ڈپلومہ جات میں امتحان دینے کیلئے سنگل فیس 22 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ڈبل فیس کے ساتھ 29 اکتوبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ 2 نومبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔ شیڈول فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے،مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی امیدوار کا داخلہ جمع نہیں کیا جائے گا۔