سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور کچھ مقامات پر سر د رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت، لسبیلہ 38، پسنی، اورماڑہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان بتایا جارہا ہے ۔ لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔ تاہم جنوب مشرقی /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔