سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا ہے کہ شرحِ سود میں کمی نہ ہونا معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کم از کم 2 فیصد شرح سود میں کمی ضروری تھی تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ سکیں۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی نہ ہونے پر بزنس کمیونٹی میں تشویش اور بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرسٹ ریٹ کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آ سکے۔
صدر لاہور چیمبر کے مطابق سیلاب کے بعد ایگری کلچر اور لائیو اسٹاک سیکٹرز شدید متاثر ہوئے ہیں، ایسے میں کم شرح سود معیشت کی بحالی کے لیے ناگزیر تھی۔