ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیا: طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

کینیا: طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی (KCAA) کے مطابق طیارہ ساحلی سیاحتی مقام ڈیانی (Diani) سے روانہ ہوا تھا اور ماسائی مارا نیشنل پارک میں واقع نجی ایئر اسٹرپ کِچوا ٹیمبو (Kichwa Tembo) جا رہا تھا۔

اتھارٹی کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں مجموعی طور پر 12 افراد سوار تھے جن میں عملہ اور مسافر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں بھی نیروبی کے قریب امریف (Amref) نامی طبی تنظیم کا ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز جنوبی بحیرہ چین میں بھی امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا طیارہ دو مختلف حادثات میں تباہ ہوئے تھے تاہم دونوں واقعات میں عملے کے 5 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔