جنید ریاض:محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ضلعی ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کلاسز جاری رہتی تھیں، تاہم اب انہیں ہفتہ وار چھٹی کا حق دیا گیا ہے۔