جنید ریاض :محکمہ تعلیم پنجاب،گوگل اورٹیک ویلی کےاشتراک سے2روزہ ڈیجیٹل صحافت ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں رپورٹرز،اسائمنٹ ایڈیٹرز، پروڈیوسرز ،بلاگرز، پوڈ کاسٹرز، تجزیہ کاروں، وی لاگرز نےشرکت کی،شرکاکورپورٹنگ میں گوگل کے جدید ٹولز کے استعمال کی تربیت دی گئی۔
وزیر تعلیم راناسکندر حیات نے کہا کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی اور سکلز پر عبور حاصل کرنے کا دور ہے،میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ تربیت کا خلا گوگل کیساتھ ملکر پر کر رہے ہیں۔
رانا سکندر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے اس دور میں ڈیجیٹل سکلز پر عبور رکھنا ضروری ہے،گوگل اور ٹیک ویلی کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ گوگل ٹرینڈز کا مؤثر استعمال رپورٹنگ کو مستند اور جامع بنا سکتا ہے،ایسی ریفارمز لا رہے ہیں کہ جلد میٹرک اور او لیول کا معیار یکساں ہوگا۔
وزیر تعلیم نے گوگل ورکشاپ کے دوران صحافیوں سے گفتگو اور ان کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔