کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند

کورونا،وبا،چین،سکول،یونیورسٹیاں،سٹی42
کیپشن: corona virus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے یونیورسٹیوں کو   قرنطینہ میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چین کے صوبہ ' فوجو' میں وباء پر قابو اور حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں شہر کی 36 یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں میں داخلہ و خروج ممنوع قرار دے دیا گیا اور 9 میٹروپولیٹن تحصیلوں کے اسکولوں کو ہفتے بھر کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

 فوجو محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر' یو شِن 'نے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کیمپسوں میں مقیم اساتذہ اور طالبعلم باہر نہیں نکل سکیں گے اور کیمپس سے باہر کے رہائشی اندر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

'یو' نے کہا ہے کہ تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی اور اواخرِ ہفتہ متوقع 'اساتذہ کے درجہ اہلیت' امتحان  میں صرف گرین کوڈ والے اساتذہ شرکت کر سکیں گے۔