ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار انتخابات: کس گروپ نے میدان مار ا؟ جانیے

سپریم کورٹ بار انتخابات: کس گروپ نے میدان مار ا؟ جانیے
کیپشن: Supreme court bar association election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون 735 ووٹ لے کر فاتح قرارپائے۔حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ لطیف کھوسہ 277 دوسرے نمبر پر رہے۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں 1034 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے ۔سپریم کورٹ کے وکلا کی ووٹر لسٹ میں 1267 وکلا لاہور سے شامل تھے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے احسن بھون ایڈووکیٹ نے  735 جبکہ سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے277 ووٹ حاصل کئے۔

کوئٹہ سے ایڈووکیٹ احسن بھون نے 74 ,, سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے  84 ووٹ،ملتان سے احسن بھون ایڈووکیٹ نے 95  حاصل کئے سردار لطیف کھوسہ 73 ووٹ لے سکے۔روالپنڈی  سے احسن بھون ایڈووکیٹ نے 104  سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ 78 ووٹ لئے۔کراچی سے احسن بھون  ایڈووکیٹ نے 144 جبکہ سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے  162 ووٹ لئے۔