سارے جیب کترے سٹیج پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں تباہ ہوگئے، وزیراعظم

سارے جیب کترے سٹیج پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں تباہ ہوگئے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیاپاکستان ایک سوئچ نہیں ہے، سارےجیب کترےسٹیج پرکھڑےہوکرکہتےہیں تباہ ہوگئے، واضح کردوں کہ چوری کرنے والوں کااحتساب ہوگا،بلیک میل نہیں ہوں گے۔
ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیصلہ کن وقت آچکا ہے،  چوری کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، قوم کا پیسہ لوٹنے والے کو یہ ڈررہے ہے کہ انہوں نےجیلوں میں جاناہے اسی لیے سب اکٹھے ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ تبدیلی کیلئےقوم مل کرجدوجہدکرتی ہے، ہمارےلئےاب جدوجہدکرنےکاوقت ہے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس سسٹم میں سزااورجزاختم ہوتی ہےوہ نیچےچلاجاتا- جن کےمفادات ہوتےہیں وہ توکبھی تبدیلی نہیں چاہےگا- وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہےکہ کوروناکی دوسری لہرآسکتی ہے،  کوروناکےکیسزبڑھ رہےہیں، 2ماہ ٹھیک سےگزارلئےتوزیادہ خطرہ نہیں ہوگا، لاہورکےلوگوں کوبہت احتیاط کرناپڑےگی.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارےہسپتالوں کامعیارآہستہ آہستہ نیچےگرا، غریب لوگ سرکاری اورامیرپرائیویٹ ہسپتال جانےلگے، جوزیادہ امیرہیں وہ توچیک اپ بھی لندن جاکرکراتےہیں، ایسےلوگوں کوکھانسی بھی آجائےتولندن چلےجاتےہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں چھوٹےچھوٹےمافیابیٹھےہیں جوتبدیلی نہیں آنے دے رہے، عمران خان نے کہا کہ سارےہسپتالوں میں ریفارمزلاناہے ، انشااللہ ایک سال تک پورےپنجاب میں ہیلتھ کارڈدیں گے-

Malik Sultan Awan

Content Writer