پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میں 15 رنز سے شکست دیدی

پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میں 15 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو15 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنےنام کرلی، قومی کپتان بسمہ معروف مسلسل دوسرے میچ میں ویمن آف دی میچ قرارپائیں۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر167رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف70 جویریہ ودود52 ، سدرہ امین 19 اورعالیہ ریاض 10 رنز بناکرنمایاں رہیں۔

جواب میں 168  رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر152 رنز بناسکی، سنجیدہ اسلام 45، فرجانہ حق 30 اورجہاں آرا عالم 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

سعدیہ اقبال نے تین کھلاڑیوں کوآوٹ کیا، پاکستانی کپتان کپتان بسمہ معروف مسلسل دوسرے میچ میں ویمن آف دی میچ قرار پائیں۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی، پاک بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer