ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ نے بھی احتجاج کا اعلان کردیا

اساتذہ نے بھی احتجاج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) تحریک اساتذہ پنجاب کا 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تعلیم و اساتذہ دشمن پالیسی کیخلاف اساتذہ کا سٹرکوں پر آنے کا فیصلہ،پنجاب بھر کی تمام اساتذہ تنظیمیں تحریک اساتذہ پنجاب کے پلیٹ فارم پر متحد ہوگئی، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن کو زمینی حقائق کے مطابق کیا جائے ،کنٹریکٹ اساتذہ کے پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی آرڈننس 2019 میں ترمیم کرکے تعلیمی اداروں کو صوبائی تحویل میں رکھا جائے جبکہ کنٹریکٹ اساتذہ کے مستقلی کے احکامات فوری جاری کیے جائیں،  رانا لیاقت علی کے مطابق اگر انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔