ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ؛ تیسرے روز کی اختتامی تقریب میں محسن نقوی کی شرکت

دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ؛ تیسرے روز کی اختتامی تقریب میں محسن نقوی کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے فاتح باکسرز کو میڈل پہنائے گئے۔ 

 تیسرے روز اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جناح اسپورٹس کمپلیکس پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے تیسرے دن کے فاتح باکسرز کو میڈل پہنائے۔ 

 اختتامی تقریب میں محسن نقوی کے ساتھ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی شرکت کی ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے میچز دیکھیں گے۔