شہزاد خان ابدالی :حکومت پنجاب کی جانب سےپیٹرول سے چلنے والی بائیکس مرحلہ وار بند کرنے کے فیصلے پر تاجروں کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔
پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلز اور موٹرسائیکل رکشوں کی بندش کے اعلان پرتاجروں کاکہناہے کہ یہ اربوں روپے کی انڈسٹری ہے جس سے لاکھوں لوگ منسلک ہیں۔
تاجران میکلوڈ روڈکاکہناہے کہ حکومت غیر مقبول فیصلے کرنے سے گریز کرے،یہ صارفین پر منحصر ہے کہ وہ الیکٹرک بائیک لیں یا پیٹرول والی ،انہیں پابندنہیں کیاجاسکتا۔