ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں سردی کی لہر،  درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان  

ملک بھر میں سردی کی لہر،  درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں صبح و شام شدید ٹھنڈ کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے، اور کئی مقامات پر راتیں خاصی سرد رہیں گی۔

 پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، بالخصوص اسلام آباد اور گردونواح میں صبح و شام دھند یا اسموگ چھانے کا امکان ہے، جس کی شدت آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہے۔

 پشاور، صوابی، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی علی الصباح ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور وسطی بلوچستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح و شب کے دوران خنکی میں اضافہ متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

  ادھر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح مسلسل خطرناک سطح پر برقرار ہے، عالمی فہرست میں لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔

 شہر کے بعض علاقوں میں اے کیو آئی انتہائی تشویشناک سطح تک جا پہنچا، سیشن کورٹس کے علاقے میں 1088، ظہور الٰہی روڈ پر 916 اور ٹمبر مارکیٹ میں 873 ریکارڈ کیا گیا، جو خطرے کی بلند ترین سطح میں شمار ہوتا ہے۔

 دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبرجبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 182 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کیا گیا۔

 ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری باہر نہ نکلنے اور صبح کے اوقات میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔