ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اصل ہدف ایشین اور کامن ویلتھ گیمز ہیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

اصل ہدف ایشین اور کامن ویلتھ گیمز ہیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: نیشنل گیمزکی مشعل ریلی پنجاب سٹیڈیم پہنچ گئی، پنجاب سٹیڈیم میں مشعل ریلی کیلئے تقریب کا اہتمام، اولمپئن ارشد ندیم مشعل ریلی تقریب کےمہمان خصوصی ہیں، اس موقع پر قومی ہیرو کا کہنا تھا ان کا اصل ہدف ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز ہیں۔ 

تقریب میں سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال، ڈی جی سپورٹس پنجاب حضر افضال چوہدری، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ، سی او پنجاب اولمپکس ادریس حیدر ، خواجہ وقار ، عرفان اللہ خان نے شرکت کی۔

گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں اسلامک سالیڈییرٹی گیمز میں میڈل جیتنے پر اللہ کا شکر گذار ہوں ، مشعل ریلی کی تقریب اپنے ہاتھوں سے کرنے پر بے حد خوش ہوں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا ٹارچ ریلی تقریب کرنے پر ان کا شکر گذار ہوں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹریننگ کی سہولیات دینے اور تمام ساتھ دینے والوں کا شکر گذار ہوں۔

اگلے سیزن میں ڈائمنڈ لیگ ، ایشین گیمز ،کامن ویلتھ گیمز میرا ٹارگٹ ہیں، اصل ہدف ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز ہیں ۔