کالج کی بس پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 طالبات زخمی

کالج کی بس پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 طالبات زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور کے نواحی قصبہ سندر میں پنجاب کالج کی ٹور بس پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 طالبات زخمی ہو گئیں۔
پتوکی کے پنجاب کالج کی بس طالبات کو کشمیر کے تفریحی دورہ پر لے کر جا رہی تھی، بس میں سوار طالبات پر سندرمیں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 طالبہ زخمی ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتوکی سے  پنجاب کالج کی طالبات کشمیر ٹرپ پر جا رہی تھیں، زخمی طالبات کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی جنہیں سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور  ملزمان کی تلاش جاری ہے۔