ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا ہوجائیں تیار، ڈیٹ شیٹ آگئی

طلبا ہوجائیں تیار، ڈیٹ شیٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے لاہور بھر کے تمام سرکاری سکولوں کیلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردی، تمام سکولوں میں 2 دسمبر سے امتحانات کا آغاز ہوگا اور 24 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ لاہور کے تمام سکولوں میں 2 دسمبر کو امتحانات کا آغاز ہوگا۔ ہشتم، نہم اور دہم کے امتحان 2 سے 13 دسمبر تک لیے جائیں گے۔ پہلی سے ساتویں جماعت کا امتحان 14 سے 24 دسمبر تک لیا جائے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سرکاری سکولوں کو یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لینے کی ہدایت جاری کردی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے امتحانات کے اوقات کار بھی جاری کردیئے۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 9 سے 12 بجے لیا جائے گا۔ سکینڈ شفٹ سکولوں میں دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک امتحان لیا جائے گا۔