ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بن گئی

سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‎(علی رامے) شہر میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بن گئی، سابق دورِحکومت کے منصوبے میں موجودہ حکومت کی لاپرواہی سےلاگت دوگنا ہوگئی، ایل ڈی اے نے جاری منصوبوں کیلئےاڑھائی ارب اضافی مانگ لیے۔

سابق دور حکومت میں شہر کے ہرقومی حلقے میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن موجودہ حکومت کی لاپرواہی سے منصوبے کی لاگت  مزید بڑھ گئی ہے، ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے جاری منصوبوں پر اڑھائی ارب اضافی مانگ لیےہیں۔

سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس، مینار پاکستان کے سامنے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کے لیے فنڈز مانگے گئے ہیں, سپورٹس کمپلیکس ای ایم ای سوسائٹی، سپورٹس کمپلیکس رکھ شاہدرہ، گورومانگٹ روڈ اور چائنہ اسکیم میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے اضافی فنڈز مانگے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer