ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں کل امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو سے ملاقات ہوگی ۔

 اسحاق ڈار امریکا کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی پیشرفت اورباہمی دلچسپی  کےامور پرتبادلہ خیال کیا جائےگا ۔

 پاکستان اور امریکا کےدرمیان اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات ہو گی ،مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعےعلاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کی پاکستانی کوششوں اور ثمرات پر بھی غور ہوگا ۔