ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   مرتضیٰ وہاب نےلاہور کا کراچی سے موازنہ غیر مناسب قرار دے دیا

   مرتضیٰ وہاب نےلاہور کا کراچی سے موازنہ غیر مناسب قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ شہر بھر کے گلی محلوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا رہا ہے، جبکہ انہوں نے لاہور اور کراچی کے انتظامات کا موازنہ کرنے کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گلی محلوں سےآلائشوں کو اٹھا رہا ہے جبکہ ماضی میں یہ روایات رہی کہ سیوریج لائنوں سے آلائشیں نکلیں۔

 ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ سارا کام ہمارے ٹاؤن چیئرمین کر رہے ہیں، میں نے 3 سالوں میں بڑی کوشش کی کہ ان کو کوئی دوائی پلا دوں۔

 بلال یاسین کو میری بات بری لگی تو معافی مانگتاہوں، وہ اپنے شہر میں اچھا کام کر رہے ہیں، میں نے کبھی لاہور کو غلط نہیں کہا، ہمیشہ کہا کہ لاہور ساڈا دل ہے۔