ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارے رافیل کیسے گرائے، فرانس کی فوج  پاکستان کی جنگ سےسیکھنا چاہتی ہے

ہمارے رافیل کیسے گرائے، فرانس کی فوج  پاکستان کی جنگ سےسیکھنا چاہتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سات مئی کی درمیانی شب پاکستان اور انڈیا کے جنگی طیاروں کی ڈوگ فائٹ جنگ کے ماہرین اور معاصر فوجوں کے لئے سٹڈی کا موضوع ہے، یہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والی بات نہیں بلکہ اب فرانس کی فوج نے  رسماً یہ اقرار کیا ہے کہ وہ  رافیل طیاروں کی تباہی کا سبب بننے والی جنگ کا گہرا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔

 بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستان کی مسجدوں پر بلا اشتعال جو حملے کئے ان حملوں کے دو ہی منٹ بعد پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں نے فضا مین موجود بھارتی ائیر فورس کے جدید ترین طیاروں کے چیتھڑے اڑانے والی جدید وار فئیر ہسٹری کی خطرناک ترین ڈوگ فائٹ کا آغاز کر دیا تھا،  59 منٹ میں بھارت اپنے نصف درجن تباہ کن طیاروں سے محروم ہو گیا تھا جن میں تین فرانس کے بنے رفائیل تھے جنہیں  7 مئی تک ناقابلِ شکست مانا جاتا تھا۔

آج  پاک فضائیہ کے ہاتھوں فرانس کے جدید لڑاکا طیارے رفائیل فائٹر جیٹس  کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ روز پیرس میں فرانس کی فوج کے ترجمان پریس بریفنگ کر رہے تھے، ایک  جرنلسٹ  نے ان سے پوچھا پاکستان ائیرفورس کے کاؤنٹر اوفینسیو میں رفائیل طیاروں کے تباہ ہونے کے متعلق سوال پوچھا،   ترجمان نے کہا، اس غیر معمولی واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رفائیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتحال کو بغور دیکھ رہا ہے اور اپنے شراکت دار بھارت کے ساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔ 

فرانس اس لڑائی سے سیکھنے کا خواہاں ہے

 ترجمان  نے بتایا کہ رپورٹس کے مطابق اس لڑائی میں سینکڑوں طیاروں نے حصہ لیا، فرانس  اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔ اگر رفائیل طیاروں کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ اس فرنچ فائیٹر کی دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا۔

 9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔

 بھارت نے 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں اپنے 2 طیاروں کی تباہی کے بعد  فرانس سے 36 رافائیل طیارے خریدے تھے۔ ان ہی طیاروں کے بل بوتے پر انڈیا کے وزیراعظم نیتن یاہو نے پاکستان کے خلاف شرم ناک جارحیت کرنے کا منصوبہ بنایا اور جواب میں دانت ٹوٹ جانے کے بعد مزید جارحیت کرنا تو کجا، اپنے نقصان پر بلند آواز سے رو تک نہیں سکے۔

پاکستان نے انڈیا کی کمر توڑنے کے فوراً بعد ہی بتا دیا تھا کہ کتنے رفائیل اور کتنے دوسرے جہاز گرائے ہیں۔ پاکستان کے ماہرین نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت لاکھ چھپائے جن کمپنیوں کے جہاز ہم نے گرائے ہیں وہ خود اپنے نقصان کی تفصیل اور وجوہات کو سمجھنے کے لئے روتی ہوئی سامنے آئیں گی۔