سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ، آزاد کشمیر میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر باغ لسڈنہ میں پولیس وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔