ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں سب سے محفوظ ایٹمی نظام پاکستان کا ہے؛ کامران ٹیسوری

دنیا میں سب سے محفوظ ایٹمی نظام پاکستان کا ہے؛ کامران ٹیسوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا انہیں سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے ایٹمی پروگرام کے خلاف کوئی نااتفاقی نہیں کی، دنیا میں سب سے محفوظ ایٹمی نظام پاکستان کا ہے۔ 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کے لیک اور چوری ہونے کے کئی واقعات رونما ہو چکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ کبھی نہیں ہوا، آج معصوم بچوں کو بلانے کا مقصد 28 مئی کے دن کو یاد کرنا ہے۔

گورنر سندھ  نے کہا کہ اس ایٹمی طاقت کے ذریعے ہی پاکستان سے دشمن کانپ اٹھے ہیں، جب بات پاکستان کی ہو گی، ریاست کی ہو گی تو ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن رات کی تاریکی میں حملہ کرے گا تو دن میں جواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں، وہ ہمارے بچوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ بڑوں کے حوصلے ٹوٹ جائیں۔