ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو ؛ مریم اورنگزیب

قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو ؛ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو ۔ 

 یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کرتی ہیں ۔ 

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے، نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔