ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی حملے میں بوکھلائے بھارت حکام نے اپنے ملک کی یوٹیوبر پر نیا الزام لگا دیا

پاکستانی حملے میں بوکھلائے بھارت حکام نے اپنے ملک کی یوٹیوبر پر نیا الزام لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی حکام نے یوٹیوبر جیوتی ملہوترا پر ایک نیا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کم از کم 4 پاکستانی ایجنٹس کیساتھ رابطے میں تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جیوتی ملہوترا کے تین فونز سے 12 ٹیرا بائٹ ڈیٹا برآمد کیا ہے، سینئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کے لیپ ٹاپ کے ڈیٹا کی جانچ کرنا ابھی باقی ہے جبکہ جیوتی کے چار بینک اکائونٹ کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

بھارتی اہلکار نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ "فارنزک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جیوتی کم از کم چار پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھی۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی یوٹیوبر کو پاکستان کے دوروں کے دوران خصوصی اہمیت دی گئی تھی، ہم برآمد شدہ ڈیجیٹل ڈیٹا کی جانچ کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ جیوتی کے رابطے میں رہنے والے چار پاکستانی کون تھے یا ان کی شناخت کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کےلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پیر کے روز 14 روزہ جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا تھا۔

33 سالہ یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو جاسوسی کے شبہ میں پکڑے جانے کے بعد سے اب تک حصار پولیس کی تحویل میں ہیں۔