ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئرلینڈ، سپین اور ناروے نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

Palestine, Ireland, Spain, Norway, Independent State of Palestine, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سپین، ناروے اور آئرلینڈ کی حکومتوں نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی منظوری دے دی۔ تینوں یورپی ممالک کی حکومتوں نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دی۔

 ناروے کی کابینہ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیر خارجہ نے کہا کہ ناروے 30 سال سے فلسطین کے حقوق کا سرگرم محافظ رہا ہے۔

آئرلینڈ کی کابینہ نے بھی فلسطینی ریاست کو  تسلیم کرنے کی منظوری  دے دی۔حکومت کے آج جاری کردہ  اعلامیے میں کہا گیا کہ آئرلینڈ نے فلسطین کو بطور ایک خودمختار اور آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے۔  کابینہ نے آئرلینڈ  اور فلسطین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا  اور کہا کہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں سفارت خانہ کھول کر سفیر مقرر کیا جائے گا۔

سپین کی کابینہ نے بھی فلسطین کو  آزاد ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔  امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے۔

فلسطین کو  آزاد ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد اب 146 ہوگئی ہے۔