ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی و جنوبی پنجاب،  زیریں خیبر پختونخوا ، میں  آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان  میں  آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،  بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پیرکے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، شام یا رات کے اوقات  میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ،لیہ میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار   میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقا مات پر ژالہ باری اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش  بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ژوب،بارکھان ،قلعہ سیف اللہ، قلات،لسبیلہ،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔سندھ میں سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی  ، حیدرآباد ،  لاڑکانہ، نوشہرو فیروز میں  آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer