جیل کاکھاناکھانےسےکورکمانڈر ہاؤس پرحملےکی ملزمہ خدیجہ شاہ کی حالت بگڑگئی

Khadijah Shah Fell sick in jail, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جیل کاکھاناکھانےسےکورکمانڈر ہاؤس پرحملےکی ملزمہ خدیجہ شاہ کی حالت بگڑگئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ لکھپت جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ دو روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

جیل حکام نےخدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سےکھانا دینے پرپابندی لگارکھی ہے۔ خدیجہ شاہ اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بندکیاگیاہے۔

 واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور(کور کمانڈر ہاؤس) میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔