ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد

 قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ 

قومی کرکٹر عثمان قادر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ کے ذریعے تیسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی انہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک بھی شیئر کی۔ 

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں جبکہ بیٹی کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اللہ نے ہمیں اپنی تیسری رحمت سے نوازا ہے، الحمداللہ! اب میری ملکہ کے ساتھ 3 شہزادیاں ہیں۔‘

عثمان قادر نے اس خوشخبری کے ساتھ  مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی,ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عثمان قادر اور اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔