ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کے نیب کیسز کی سماعت کرنے والے بنچ پر اعتراضات

حمزہ شہباز کے نیب کیسز کی سماعت کرنے والے بنچ پر اعتراضات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) حمزہ شہباز شریف نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیب کیسز کی سماعت کرنے والے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، وکلاء کا کہنا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کیے اعتراض بلاجواز ہے۔

رمضان شوگر مل، آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف پانی درخواست ضمانت کیس میں حمزہ شہباز کی جانب سے 2 رکنی بنچ پر اعتراض پر وکلا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کئے، وکلا نے دونوں ججز کے کردار کو سراہا اور کہا انہیں ججز پر فخر ہے۔

وکلا کا کہنا ہے کہ کسی کو ججز کی آزاد حیثیت کو متنازعہ نہیں بنانا چائیے اور ججز کو ایسے اعتراضات کو رد کرکے بلاخوف فیصلے کرنے چاہیئں۔ قانون دان کہتے ہیں کہ اپنے مفاد اور کیسز کی طوالت کیلئے ججز پر اعتراضات اٹھانا اچھی روایت نہیں، اس سے بروقت فیصلے کرنے میں مشکلات آسکتی ہیں۔