بیوٹی پارلرز، مساج سنٹرز اور ہیئر ڈریسرز کی شامت آگئی

بیوٹی پارلرز، مساج سنٹرز اور ہیئر ڈریسرز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری )سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے عطائیوں کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بیوٹی پارلرز ، مساج سنٹرز اور ہیئر ڈریسرز کیخلاف   بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ زاہد اختر زمان نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کوعطائیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے سی ای اوز ہیلتھ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کو عطائیوں کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ ارسال کریں گے، تمام اضلاع کی جانب سے روزانہ کارکردگی رپورٹ بھی محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بھجوائی جائے گی۔

 سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے ہیئر ڈریسرز، بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز کے خلاف بھی یکم جولائی سے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا ، ہیئر ڈریسرز ، بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ایکشن شروع ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer