اضافی گندم خریداری سکینڈل، وفاقی سیکرٹری انچارج فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اضافی گندم خریداری سکینڈل، وفاقی سیکرٹری انچارج فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: اضافی گندم خریداری سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری انچارج فوڈ کیپٹن (ر) محمد آصف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔

 کیپٹن (ر)محمد آصف کو نگران وزیر اعظم کی مشاورت سے چارج دیا گیا تھا۔ان کی جگہ گریڈ 22 کے فخر عالم وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل  فوڈ سیکیورٹی تعینات کر دیئے گئے،فخرِ عالم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر تھے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔