ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل جی ایس سکول نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

ایل جی ایس سکول نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 توقیر اکرم: بلیوارڈ میں واقع ایل جی ایس سکول نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ،گرمی کی شدت کے باوجود سکول تاحال کھلے ہیں۔
گرمی کی شدت کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سے 53رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جوکہ پنجاب بھر کےسکولوں میں چھٹیوں کویقینی بنائے گی مگر مین بلیو ارڈ میں واقع ایل جی ایس سکول نے تمام تر سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے.

سٹی فورٹی ٹو نے آواز اٹھائی تو سکول انتظامیہ نے سکول نہ بند کرنے کی ضدظاہرکی ، والدین شدید گرمی میں بچوں کو سکول چھوڑنے پر مجبور ہیں،سکولزبند کرانے کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی بھی بے بس ہوکر رہ گئی ہے جبکہ سکول میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمی جاری ہے۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔