ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

 آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے 

 آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اورژالہ باری بھی متوقع ہے  ۔ ملک کے دیگر جنوب علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ر رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع ہے ۔

خیبرپختونخوا کے علاقے     چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ( بلند وبالاپہاڑ وں پر ہلکی برفباری) کا امکان ہے  ۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اورژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

پنجاب  کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کی توقع  ہے  جبکہ شام/رات میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، جھنگ، نورپور تھل، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ بعد از دوپہرکراچی، دادو،حیدر آباد ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپور خاص،سانگھڑ،عمر کوٹ،سکھر، گوٹکی,شہید بینظیر آباد ، لاڑکانہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآد رہنے کے علاوہ ژوب،موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، کوئٹہ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، قلات ،خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش /ژالہ باری کی توقع ہے ۔

       کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری/موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
 آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 40،سکرنڈ 39،رحیم یار خان ،خانپور،لاڑکانہ اورمٹھی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔